جی سی سی رکن ملکوں کے رہائشی سال بھر عمرہ کر سکتے ہیں: سعودی عرب

تاثیر  18  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ریاض،18دسمبر:سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہائشی اب سال بھر میں کسی بھی وقت عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ زیارت کے بلا تعطل اور ہموار عمل کو یقینی بنانے کے لیے ان کے عمرہ کو کئی مختلف طریقوں سے منظم کیا جا سکتا ہے۔حجاجِ کرام حج کی خدمات کے لیے سعودی عرب کے آفیشل ڈیجیٹل گیٹ وے یعنی نسک پلیٹ فارم پر عمرہ پیکج خرید سکتے ہیں۔ وہ تسلیم شدہ ویزا مراکز کے ذریعے بھی ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔سعودیہ ایئر لائنز یا فلائناس پر مملکت سے گذر کر کہیں اور جانے والے لوگوں کو ٹرانزٹ ویزا درکار ہو گا جس سے وہ سعودیہ میں رک کر عمرہ ادا کر سکیں گے۔