دس پور میں منشیات کے 10 پیکٹ برآمد، دو اسمگلر گرفتار

تاثیر  26  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 25 دسمبر : د سپور پولیس نے بدھ کو راجدھانی کے خانہ پاڑہ علاقے میں منشیات برآمد کرکے دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔د سپور پولیس نے کہا ہے کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران دو ٹرک (AS-01RC-9842 اور NL-01AE-2571) کو پکڑا گیا، جو منی پور سے منشیات لے کر گوہاٹی پہنچے تھے۔ ٹرک نمبر AS-01RC-9842 سے منشیات کے 10 پیکٹ پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق نئے سال کے موقع پر دونوں ٹرکوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات شہر لائی جارہی تھی۔ تلاشی کے دوران دوا سمگلروں راج کمار اور سنجیت کمار کو گرفتار کیا گیا۔