دہلی ہائی کورٹ نے نریش بالیان سے متعلق مکوکا کیس ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں منتقل کردیا

تاثیر  19  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 19 دسمبر: دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے نریش بالیان کے خلاف درج مکوکا کیس کو دوارکا کورٹ سے راؤز ایونیو کورٹ میں واقع ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس منوج کمار اوہری کی بنچ نے یہ حکم دیا۔
جمعرات کو عدالت میں دو ملزمین روہت عرف انا اور سچن چکارا کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ اگر کیس کو راؤز ایونیو کورٹ میں واقع ایم پی -ایم ایل اے عدالت میں منتقل کیا جاتا ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس سے قبل 18 دسمبر کو ملزم ریتک عرف پیٹر نے بھی کہا تھا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔