تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 21 دسمبر:دارالحکومت رانچی میں کرسمس کے موقع پر ہر چوراہے پر دکانیں سج گئی ہیں۔مسیحی برادری نے کرسمس کے تہوار کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کرسمس کی تھیم پر سجی دکانوں میں مختلف آرائشی سامان دستیاب ہیں جو تہوار کی خوشی کو دوبالا کر رہے ہیں۔ خریدار اپنے مکان اور دکانوں کو سجانے کے لیے بازاروں میں آرہے ہیں۔ نئے کپڑے بھی خریدے جا رہے ہیں۔ کرسمس میں سب سے زیادہ مانگ جھالر، سینٹا، اسٹار، چرنی اور کرسمس ٹری کی ہوتی ہے۔