روڈ ویز بس الٹ گئی، نصف درجن مسافر شدید زخمی

تاثیر  24  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بارہ بنکی، 24 دسمبر: بارہ بنکی ضلع کے محمد پور کھالا تھانہ علاقہ میں بیلہارا پٹرول پمپ کے قریب ایک کنٹریکٹ شدہ روڈ ویز بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے الٹ گئی۔ اس حادثے میں بس میں سوار پانچ مسافر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر مقامی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) میں داخل کرایا گیا، یہ حادثہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب بس بہادر گنج سے بارہ بنکی کی طرف جارہی تھی۔ بس میں تقریباً 30 سے ??35 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا اور راہگیروں نے فوری طور پر پولیس اور ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا اور زخمی مسافروں کو بس سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔