تاثیر 16 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نوادہ ، 16 دسمبر: نوادہ نگر کے ہریش چندر اسٹیڈیم میں منعقدہ اسٹیڈیم پریمیئر لیگ کا پانچواں ایڈیشن پیر کے روز شروع ہوا۔ ایونٹ کا افتتاح نوادہ ضلع کے ماہر تعلیم ، ماڈرن گروپ کے سماجی کارکن کم ڈائریکٹر ڈاکٹر انوج نے فیتہ کاٹ کر کیا، اس ٹورنامنٹ کا انعقاد دیو جیت بھردواج اور چیلنج ٹیم نے کیا ، جس میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہر میچ 16 اوورز کا ہو گا اور فائنل میچ 20 اوورز کا ہو گا۔ افتتاحی میچ پکری براواں بمقابلہ پر نوادہ تھا۔ میچ شروع کرنے ا?ئے ڈاکٹر انوج نے سب سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ایک ایک کر کے تعارف کرایا۔