سالگرہ تقریب دوران ​​ٹریفک ڈی ایس پی پر الزام،ایک جوان کو ماری گولی،ہوئی موت

تاثیر  28  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام ​​کرگہر موڑ کے قریب سالگرہ تقریب منانے کے دوران نوجوانوں اور پولس کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی، صورتحال بگڑنے پر پولس کی جانب سے فائرنگ کی گئی، اس دوران بادل نامی ایک 34 سالہ نوجوان کے سینے میں گولی لگ گئی، جسکی وجہ سے اسکی موت ہو گئی ۔ واقعہ متعلق نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ بادل اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ کی تقریب منا رہا تھا جسمیں 15 دیگر نوجوان بھی موجود تھے، پارٹی کے دوران ہنگامہ آرائی دیکھکر ٹریفک ڈی ایس پی عادل بلال بھی وہاں پہنچ گئے، اکے ساتھ دو پولس اہلکار اور دیگر کچھ سادہ وردی میں بھی پولس پہنچی، ہنگامہ آرائی پر ڈی ایس پی اور لڑکوں کے درمیان جھڑپ تو ہوئی ہی فائرنگ بھی ہو گئی جسمیں بادل کے سینے میں گولی لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا، دیگر نوجوان میں اتل کمار اور ونود کمار نامی جوان بھی چلی گولی سے زخمی ہوا ہے ۔ متوفی بادل کے بھائی گولو کمار سنگھ نے بتایا کہ پولس کی فائرنگ میں میرے بھائی کے سینے میں گولی لگی جس سے اسکی موت ہوئی ہے ۔ مذکورہ معاملے میں روہتاس ایس پی روشن کمار نے بتایا کہ دونوں طرف سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر  بھی کر دیا گیا ہے، واقعہ میں ٹریفک ڈی ایس پی عادل بلال کا محافظ روی کمار بھی زخمی ہوا ہے ۔ موقع سے ایئر گن، کیوسک، شراب کی بوتلیں اور 10 بائک بھی ضبط کیا گیا ہے، انھوں نے بتایا کہ واقعہ کے وقت تقریباً بیس دیگر نوجوان بھی موجود تھے، ایس پی روہتاس روشن کمار نے بتایا کہ تمام نوجوان وہاں شراب کی محفل کر رہے تھے کہ ٹریفک ڈی ایس پی عادل بلال وہاں پہنچے جسکے بعد دونوں فریقوں میں جھڑپ ہوئی اور فائرنگ بھی ہوئی ہے ۔