تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
روہتاس، 21 دسمبر:بہار میں شراب بندی کے بعد لوگوں کو سوکھے نشے کی لت لگ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہار میں چرس اور گانجہ کی بڑی مقدار اسمگلنگ ہو رہی ہے۔ دوسری ریاستوں سے گانجہ اور چرس بہار لائے جا رہے ہیں۔ روہتاس پولیس نے ایک بس کی ڈکی سے 56 کلو گانجہ برآمد کیا ہے۔ اسے ساڑی کے بنڈل میں چھپا کر لایا جا رہا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں کئی اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
ایس پی کے مطابق روہتاس پولیس کو اطلاع ملی کہ شیو ساگر باشندہ انوپ کمار ایک نابالغ لڑکے کے ساتھ اڈیشہ اور رائے پور کی طرف سے آرہی بس کی ڈکی میں ساڑی کے بنڈل میں گانجہ چھپا کر لارہا تھا۔ ڈہری کے قومی شاہراہ پر پالی پل کے قریب انتظامیہ کی ٹیم نے جانچ مہم شروع کی۔ مسافر بس کی جب جانچ کی گئی تو انوپ کمار اور ایک دیگر لڑکے کو پکڑ لیا گیا۔