تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں, 21 دسمبر:سرنکوٹ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ایک وفد نے ایم ایل اے چودھری محمد اکرم سے ملاقات کی اور تعلیمی نصاب میں اسلامی تعلیمات کو شامل کرنے کے لیے ایک میمورنڈم پیش کیا۔نوجوانوں نے اسلامی تعلیمات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مضمون طلبہ میں اسلامی ثقافت، تاریخ اور اخلاقیات کے گہرے فہم کو فروغ دے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی تعلیمات کو نصاب میں شامل کرنے سے طلبہ کی اخلاقی اور ذہنی نشوونما میں مدد ملے گی اور تعلیمی و روحانی تربیت کے مابین توازن قائم ہوگا۔ایم ایل اے چودھری محمد اکرم نے نوجوانوں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مطالبے کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ایل جی منوج سنہا کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے نوجوانوں کے اس مطالبے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔ایم ایل اے چودھری محمد اکرم نے کہا کہ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اس کوشش اور بصیرت کی قدر کرتا ہوں۔