تاثیر 28 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 دسمبر: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ نے مہیلا سمان یوجنا کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایل جی نے اس حوالے سے ایک خط بھی جاری کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں تحقیقات کی ذمہ داری ڈویژنل کمشنر کو سونپ دی ہے۔ ایل جی نے لوگوں کے ڈیٹا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا کی رازداری کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ ایل جی نے کانگریس کے الزامات کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔