تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ:- (مشتاق احمد صدیقی) گزشتہ کل بنیاد سنٹر ارریہ میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک معذور آگاہی و اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں معذور افراد کے درمیان مختلف قسم کے مقابلے کرائے گئے اور جیتنے والے معذور افراد انعامات سے نوازے گئے۔ اس کے علاوہ معذوری کے شعبے میں کام کرنے والے معذور افراد بھی اعزاز سے سرفراز کئے گئے۔ اس کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ڈس ایبلڈ ایمپاورمنٹ سیل، ارریہ کے ذریعہ چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات بھی موجود معذور افراد کو فراہم کی گئیں۔ پروگرام میں معذور افراد کو بھی اپنے خیالات سب کے سامنے پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس سلسلے میں موجود تمام عہدیداروں نے ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پروگرام میں معذور افراد میں ٹرائی سائیکلیں، وہیل چیئر اور بیساکھی بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سول سرجن ارریہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ڈس ایبلٹی ایمپاورمنٹ سیل ارریہ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر سوشل سیکورٹی سیل ارریہ، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس ارریہ، ضلع منیجر بنیاد کیندر اور معذور افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔