تاثیر 26 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
علی گڑھ, 26 دسمبر :علی گڑھ کے نمائش گراؤنڈ شلپگرام میں ڈویڑنل سطح کی کھادی کی صنعتی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس نمائش میں پورے ہندوستان سے دیہی صنعت کی اکائیوں نے حصہ لیا ہے۔ جس میں شال، ساڑیاں، کشمیر کے اننت ناگ کے گرم سوٹ، راجستھان کے ٹونک کی جٹیاں، بیکانیر کے نمکین، مغربی بنگال کے ہوگلی کے سوٹ کے علاوہ پورے اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے کھادی اداروں کے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ متھرا کی ساڑیاں، اگربتی، بخور کی چھڑیاں اور ٹھاکر جی کا لباس توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ میرٹھ کی چٹائیاں، سہارنپور کا فرنیچر، بجنور کا گڑ، سرکہ اور مقامی چینی، ہاتھرس کی مشہور ہینگ زوروں پر بک رہی ہے۔