ممبئی میں خطرناک بس سانحہ کے بعد بھی ڈرائیوروں کی شراب پینے کی ویڈیوز وائرل

تاثیر  13  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 13 دسمبر:ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بیسٹ) کے ‘ ویٹ لیزڈ’ بسوں کے ڈرائیوروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جن میں وہ شراب خریدتے یا پیتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیوز 9 دسمبر کو کرلا ویسٹ میں پیش آنے والے ایک ہولناک حادثے کے بعد سامنے آئیں، جس میں ایک ویٹ لیزڈ الیکٹرک بس کے ڈرائیور نے کئی گاڑیوں اور افراد کو بس کے نیچے کچل دیا۔ اس حادثے میں سات افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے، جن میں کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔