منشی باری سنگھرش فٹبال ٹیم نے نیپال کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی

تاثیر  13  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ارریہ:-  ( مشتاق احمد صدیقی ) ارریہ ماڈرن اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام طفیل سبطین میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں منشی باری سنگھرش فٹبال ٹیم نے کل ایک سخت مقابلے میں نیپال کو ایک گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ دوسرا سیمی فائنل میچ ماڈرن اسپورٹس کلب ارریہ اور سرنا فٹ بال ٹیم پورنیہ کے درمیان آج سنیچر کو نیتاجی سبھاش اسٹیڈیم ارریہ میں ہی کھیلا جائے گا، پہلے سیمی فائنل میں لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے برانچ منیجر ارریہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے اور احسان ساحل بطورِ مہمانانِ اعزازی اس سیمی فائنل میچ کا مزہ لیا۔ پورنیہ کے کھلاڑی برون لکڑا کو مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا، میچ کا دوسرا سیمی فائنل آج اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا، جس میں جوکی ہاٹ کے ایم ایل اے شاہنواز عالم اور ضلع پریشد چیئرمین محمد آفتاب عظیم عرف پپو عظیم بطورِ مہمانانِ خصوصی شریکِ فائنل ہوں گے۔نے شرکت کی، پہلا سیمی فائنل میں ریفری کا کردار ببلو مرانڈی، اجے مرانڈی اور صدرے عالم نے نبھایا۔  ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں ماڈرن اسپورٹس کلب کے صدر ستین شرن، سیکرٹری اشتیاق عالم، رشبھ جین، ذکی اختر انصاری، تنزیل احمد جھنّو، شاداب شمیم، وقار احمد کیف، راجن وغیرہ اہم کردار ادا کیا۔ فائنل میچ میں شائقینِ فٹبال کی کثیر تعداد کے مدنظر منتظمین بہتر تیاریوں میں جٹے ہوئے ہیں۔