منی پور میں انکاؤنٹر میں پریپاک کیڈر ہلاک، چھ گرفتار

تاثیر  15  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تھوبل (منی پور)، 15 دسمبر۔ پولیس نے ضلع کے علاقے سلونگ فام میں ایک تصادم میں پریپاک کیڈر کو ہلاک کر دیا، جب کہ خود کار ہتھیاروں سے لیس چھ دیگر پریپاک کیڈر کو گرفتار کر لیا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بتایا گیا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سلونگ پھم کے علاقے میں پریپاک کے چھ کارکن غیر قانونی وصولی کر رہے ہیں۔ جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو کارکنوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چھ کیڈروں کو گرفتار کر لیا، جب کہ 18 سالہ کیڈر، لیشرام پریم سنگھ کو انکاؤنٹر میں گولی مار دی گئی۔ اسے امپھال کے راج میڈیسٹی اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی، اس کے علاوہ پولیس نے تھوکچھم موموچا عرف سنی (41)، سارنگتھم آنند سنگھ عرف مالم (36)، ننگتھوجام کرنا عرف پشاک سنگھ (27) کو گرفتار کرلیا۔ منورنجن سنگھ عرف کھگیمبا (21)، تھونگم فالگونی عرف اریکپا عرف کھوئیتھوئی (27) اور موئرنگتھم جانسن عرف تھاونا (21) کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ کیڈر وصولی کے لیے کاکچنگ کھناؤ کے علاقے سے سلونگ پھم گاؤں آیا تھا۔