موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک

تاثیر  26  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مپوٹو،26دسمبر:پرتگالی بولنے والے افریقی ملک موزمبیق کے دارالحکومت کی ایک جیل کے اندر مبینہ طور پر ہنگامہ آرائی میں کم از کم 33 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ 1500 سے زائد قیدی فرار ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق پولیس جنرل کمانڈر برنارڈینو رافیل نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا جیل تصادم کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے، 1500 قیدی فرار ہوگئے، فرار ہونے والے 150 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔انہوں نے جیل کے باہر ہونے والے مظاہروں کو جیل فسادات کی حوصلہ افزائی کا باعث قرار دیا۔