تاثیر 24 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رائے پور، 24 دسمبر: چھتیس گڑھ میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے نام’مہتاری وندن یوجنا‘ کے تحت فنڈز جاری کیے جانے کے حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا ہے۔سنی لیون نے منگل کو سوشل میڈیا انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ میرے نام اور شناخت کے حوالے سے دھوکہ دہی کا واقعہ چھتیس گڑھ میں پیش آیا ہے۔ مہتاری وندن یوجنا خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں فائدہ پہنچانے کے مقصد سے بنائی گئی ہے، لیکن کچھ لوگ اس کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ میں ایسے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہوں اور آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ اگر ایجنسی کو تحقیقات میں کسی مدد کی ضرورت ہوئی تو میں اس کے ساتھ مکمل تعاون کروں گی۔