نتائج اچھے نہ آنے پر ریٹائرمنٹ لے سکتی ہیں ٹینس کھلاڑی ناومی اوساکا

تاثیر  29  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ویلنگٹن ،29دسمبر: ایسا لگتا ہے کہ جاپان کی ٹینس اسٹار ناومی اوساکاباربار صحت سے متعلق مشکلات سے دوچار ہونے کی وجہ سے مایوس ہیں۔ اسی لیے انہوں نے اب نتائج اچھے نہ آنے پر ٹینس سے دوری بنانے کا ذہن بنا لیا ہے۔ چار بار کی گرینڈ سلیم چیمپیئن ناومی اوساکا نے کہا کہ اگر ان کے نتائج ان کی توقعات کے مطابق نہیں رہے تو وہ ٹینس سے ریٹائر ہو جائیں گی۔
اکتوبر میں چائنا اوپن میں کمر کی انجری سے واپسی کرنے والی 27 سالہ جاپانی کھلاڑی پیر کو آکلینڈ میں اے ایس بی ٹینس کلاسک میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گی ۔ اس ٹورنامنٹ میں پہلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ اسرائیل کی لینا گلشکو سے ہوگا ۔