تاثیر 26 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھیونڈی تعلقہ کے مریضوں کے لیے مفت علاج کا واحد آپشن
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی تعلقہ کا آیوشمان آروگیہ مندر آروگیہ پرامن دھانم پرائمری ہیلتھ سنٹر وجریشوری تعلقہ کا بنیادی اسپتال ہے، جس کی خراب حالت کو دیکھتے ہوئے، پی پی ایف اے ایس میوچل فنڈ کے ذریعہ مذکورہ بنیادی مرکز کو تقریباً 35 لاکھ روپے کا اسپتال کا سامان فراہم کیا گیا تھا۔ جس میں کئی اہم مشینیں بھی شامل ہیں۔
ڈفرنس چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر اور بانی دیپک وشوکرما نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ میکنگ دی ڈیفرنس پروجیکٹ ’سنجیوانی‘ کے تحت ضرورت کے مطابق کئی دیگر صحت مراکز اسپتالوں کو بھی اسی طرح کا سامان اور آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ تاکہ غریب دیہی علاقوں اور قبائلی اکثریتی علاقوں کے مریضوں کو بنیادی مراکز صحت میں علاج معالجے کی سہولتیں آسانی سے مل سکیں اور انہیں دردر بھٹکنا نہ پڑے۔ اس موقع پر روہن گھوگے- سی ای او (ضلع پریشد)، ایم ایس پریہ ہریانیاں- چیف کمپلائنس آفیسر اور کمپنی سکریٹری (پی پی ایف اے ایس میوچل فنڈ)، ایم ایس سنجنا جادھو- ہیومن ریسورس منیجر (پی پی ایف اے ایس میوچل فنڈ) ایم ایس دویتی مہتا نائب صدر (میکنگ دی ڈیفرنس چیریٹیبل)۔ ٹرسٹ) وغیرہ اور دیگر معززین موجود تھے۔