پنجاب پولیس نے جگو بھگوان پوریا اور امرت پال باٹھ گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کیا

تاثیر  29  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، 29 دسمبر:پنجاب میں منظم جرائم کے خلاف جاری مہم کے دوران ترن تارن پولیس نے مشہور جگو بھگوان پوریا اور امرت پال باتھ گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چار ہتھیار برآمد کیے ہیں جن میں ایک امریکی ساختہ 9 ایم ایم گلوک پستول، دو .32 بور پستول، 15 زندہ کارتوس، تین میگزین اور ایک دیسی ساختہ پستول شامل ہیں۔
پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو نے اتوار کو بتایا کہ بٹالہ کے بھگوان پور گاؤں کے رہنے والے گرمیت سنگھ عرف راول، گورداس پور کے گاؤں نور پور کے رہنے والے ہرپال سنگھ، امرتسر کے نون پنڈ گاؤں کے رہنے والے لوپریت سنگھ عرف این پی اور شمشیر سنگھ عرف شیرا پسیاں اور سندیپ سنگھ عرف گولی ساکن کوٹ خالصہ کو گرفتار کر لیا ہے۔