ہماچل پردیش میں پھر سے برف باری شروع، 101 سڑکیں بند

تاثیر  27  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

شملہ، 27 دسمبر:ہماچل پردیش میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ ریاست کے پہاڑی سلسلوں پر کل رات سے برف باری ہورہی ہے۔ اسی دوران دارالحکومت شملہ سے متصل سیاحتی مقام کفری میں جمعہ کی صبح سے برف باری شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کی خوشی دوبالا ہو گئی ہے۔ شملہ شہر اور منالی جیسے پہاڑی مقامات گھنے بادلوں سے ڈھکے ہوئے ہیں اور برف باری کے لیے موسم سازگار ہے۔ ریاست کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہو رہی ہے۔