تاثیر 26 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ویشالی(گورول)(پریس ریلیز)یونیسیف کے چیف آف نیوٹریشن نے کئی آنگن باڑی مراکز اور اسکولوں کے ایم ڈی ایم (دوپہر کا کھانا) کا معائنہ کیا۔منگل کو دوپہر میں یونیسیف کی چیف نیوٹریشن میری کلاؤڈ اپنی ٹیم کے ساتھ بھگوان پور بلاک کے مجہولی محمد پور بزرگ پنچایت کے سیسونی پربودھی کے آنگن باڑی مرکز پہنچی۔ ان کے ساتھ یونیسیف کے ریاستی سطح کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔سب سے پہلے اس موقع پہ بلاک ترقیاتی آفیسر جناب ڈاکٹر آنند موہن، سی ڈی پی او محترمہ نیتی کماری، خاتون سپروائزر محترمہ ارچنا کماری نے غیر ملکی مہمان کا استقبال کیا۔آنگن باڑی ورکر کنیکا نے غیر ملکی مہمان کو غذائیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور مرکز پہ انڈے و دودھ کے ساتھ مختلف دنوں میں تیار کیے جانے والے ناشتے کی مختلف اقسام بھی دکھائیں، جسے ماہر غذائیت نے خود چکھا اور اس کے معیار کو بھی چیک کیا گیا۔بلاک ترقیاتی آفیسر (بی ڈی او) جناب ڈاکٹر آنند موہن نے دستکاری آرٹ پروگرام کے تحت رضاکارانہ تنظیموں کے ذریعہ تیار کردہ اشیاء کا معائنہ کیا۔ یہ دیکھ کر یونیسیف کی ٹیم نے کہا کہ ہندوستان واقعی عظیم ہے۔ وہ یہاں کے لوگوں کے فن سے بے حد متاثر ہے۔فنکارانہ اشیاء کی تخلیق بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ مدھوبنی پینٹنگ آرٹسٹ سیما کماری کی تخلیق کردہ اشیاء قابل تعریف ہے۔میری کلاؤڈ چیف آف نیوٹریشن کا تعلق در اصل کناڈا سے ہے۔ جس کے ذریعے انہوں نے مدھوبنی پینٹنگ، ٹکولی پینٹنگز، واٹر ہائیسنتھ آرٹ، بانس آرٹ کو بہت قریب سے دیکھا اور اس کام میں مصروف خواتین کا شکریہ ادا کیا۔بی ڈی او جناب ڈاکٹر آنند موہن نے ایکتا فاؤنڈیشن کا بھی دورہ کیا جہاں پر موجود کارکنوں کو چاول بنانے کے طریقہ کا مشاہدہ کیا ۔ اس موقع پر دنیش، نشاط اختر اور دیگر اہلکار موجود تھے۔