تاثیر 09 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی ( مظفر عالم)
پرائمری ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے مڈل اسکول بنگاؤں بازار پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت بلاک صدر شتروگھن کمار سنگھ نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر ششی رنجن سمن نے کہا کہ یونین بلدیاتی ادارے کے تحت کام کرنے والے اساتذہ کو گریجویٹ گریڈ میں ترقی دلوانے کے لیے پابند عہد ہے۔ تمام موجود اساتذہ سے اس کے لیے جدوجہد کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار پنچایت ایلیمنٹری اسکول سروس (اپائنٹمنٹ، پروموشن، ٹرانسفر، ڈسپلنری ایکشن اینڈ سروس کنڈیشنز) رولز 2020 کے تحت، گریجویٹ اہلیت کے حامل لوکل باڈی اساتذہ اور جنہوں نے تربیت یافتہ اساتذہ کے طور پر آٹھ سال کی سروس مکمل کی ہے، گریجویٹ گریڈ میں ترقی دی جائے ۔ اور جن اساتذہ کی 12 سال کی سروس تسلی بخش رہی ہے ان کو اپنے ہی گریڈ میں ترقی دینا ہوگی۔ ایسے میں حکومت گزشتہ 18 سالوں سے خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کو ترقی سے محروم رکھ کر ان کے ساتھ سنگین ناانصافی کر رہی ہے۔ اجلاس میں محمد تنویر احمد، جئے پرکاش کمار، محمد جمشید عالم، انیل کمار شرما، راج کمار، سوجیت کمار ، عبدالخالق، جتیندر کمار سنگھ، وپن چھاتھاری، پنکج کمار، نریندر کمار پنڈت، امیش بیٹھا، وکاس انشو، وکاس راجیو کمار، مکیش کمار ریکھا کماری، سنیتا کماری، سلیکھا۔ کماری، کماری لکشمی، مادھوری کماری، رنجنا کماری، کوشل کماری سمیت سینکڑوں اساتذہ موجود تھے۔