اقرا اکیڈمی دربھنگہ میں طلباء و طالبات کو دی گئی ٹریننگ

تاثیر  14  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ (فضا امام) 14 جنوری:اقرا اکیڈمی بی بی پاکر دربھنگہ کے میٹنگ ہال میں مشہور موسیقار جناب سید سعید احمد (پونے) کے ذریعہ طلباء و طالبات کے درمیان “اپنا مقام پیدا کر” کے عنوان سے ٹریننگ دیا گیا۔موجود طلباء و طالبات میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔پروگرام کی صدارت اسکول کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر ایمن خورشید نے کیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں جناب محمد شاہد نے اہم رول ادا کیا۔اس موقع پر جناب انجینر عظمت اللہ ابو سعید صاحب کنوینر موجود تھے۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر جناب نسیم احمد رفعت مکی نائب صدر اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ تھے۔ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر ایمن خورشید صاحب کے ذریعہ جناب سید سعید احمد صاحب موٹیویٹر پونے۔جناب انجینئر عظمت اللہ ابو سعید صاحب اور جناب نسیم احمد رفعت مکی صاحب کو شال اور گلاب کا پھول دیکر عزت افزائی کی گئی۔پروگرام میں آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ اسکول کے وائس پرنسپل جناب شاہد احمد نے کیا۔اس موقع پر جناب وسیم صدیقی صاحب،محمد متین احمد کے علاوہ اسکول کے استاد موجود تھے۔