اقوام متحدہ کی شام کے لیے 73 ملین ڈالر کی فوری امداد کی اپیل

تاثیر  10  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نیویارک،10جنوری:اقوام متحدہ کے تارکین اور مہاجرت سے متعلقہ دفتر نے شام کے بے گھر افراد کے لیے پہلے سے کی گئی اپنی اپیل کو وسعت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 73 ملین ڈالر کی رقم کی فوری ضرورت ہے۔ تاکہ ملک کو سالہا سال کی خانہ جنگی کے دوران ہونے والی تباہی سے نکالا جا سکے۔اقوام متحدہ کی اس تنظیم نے پچھلے سال شام کے لیے بین الاقوامی برادری سے 30 ملین ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کی تھی۔ اس اپیل کردہ رقم میں بیرون ملک موجود شامیوں کے لیے اگلے چھ ماہ تک وسائل فراہمی بھی شامل تھی۔
اس ادارے کے سربراہ ایمی پو نے کہا ‘اقوام متحدہ اس تاریخی موقع پر 14 سال سے خانہ جنگی میں گھرے شامی مہاجرین کی مدد کے لیے کمٹڈ ہے۔