تاثیر 06 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گڑھوا ( نمائندہ پریس ) انجمن ترقی اردو ہند ضلع گڑھوا یونٹ کی میٹنگ مدرسہ روڈ پر واقع انجمن کے دفتر میں منعقد ہوئی جسکی صدارت انجمن صدر ڈاکٹر ایم این صدیقی نے کی ۔ اس میٹنگ میں پلامو کمشنریٹ انچارج ڈاکٹر محمد یاسین انصاری نے مورخہ 16 فروری 2025 کی ریاستی سطح کی کانفرنس کو کامیاب بنانے پر زور دیتے ہوئے کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ۔ انجمن کے صدر ڈاکٹر ایم این صدیقی نے ایک بلاک لیول کمیٹی بنانے پر اصرار کیا جس میں رانکا ممبر رمنا، ڈھرکی، ڈنڈائی، ماجھیاں اور بردیہا کی کمیٹی جنوری 2025 تک تشکیل دیا جائے ۔ انجمن سیکرٹری خدا بخش انصاری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ایڈووکیٹ قاسم خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن ترقی اردو ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، مستقبل میں یہ غریبوں کی مدد میں بھی کارگر ثابت ہوگا ۔ رنکا بلاک کے ڈاکٹر اکرام نے جلد از جلد رنکا بلاک کمیٹی بنانے کی ذمہ داری لی ۔ حاجی اشفاق صاحب نے سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں اردو پڑھانے پر زور دیا ۔ اس میٹنگ میں انجمن سرپرست گوہر علی خان، مہتاب انصاری، سعد الدین خان، احسان انصاری، قربان انصاری، منصور انصاری، ڈاکٹر ضیاءالحق انصاری، کمال الدین انصاری، شفقت اللہ خان، رفعت جاوید، صلاح الدین خان، محمد عامر، محمود انصاری، عبدالرحمن انصاری، مولانا سعود عالم وغیرہم و دیگر موجود تھے ۔