تاثیر 03 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سرینگر، 03 جنوری :نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہلپورہ علاقے میں کوکرناگ انکاؤنٹر کے معاملے میں 19 مرلہ زمین کو منسلک کر لیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ آج صبح این آئی اے کی ٹیم نے پولس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر ہلپورہ میں 19 مرلے کی جائیداد کو ضبط کیا جو ہلپورہ کوکرناگ کے رہنے والے محمد اکبر ڈار کی ہے۔ جائیداد کوکرناگ انکاؤنٹر کے ایک کیس کے سلسلے میں منسلک کی گئی ہے۔