تاثیر 10 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 10 جنوری :جسٹس رویندر گھْگے اور جسٹس راجیش پاٹل کی ڈویڑن بنچ نے ممبئی کے ملاوانی میں واقع کستوربا سب پولیس اسٹیشن میں دفعہ 354، 506 اور 323 کے تحت درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے انکار کیا۔
7 جنوری کو دیے گئے اپنے حکم میں ججوں نے کہا، “ہمیں نہیں لگتا کہ ہم اس معاملے میں مختصر ٹرائل کر کے یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ ایف آئی آر کے مندرجات مکمل طور پر جھوٹے ہیں۔ اس لیے ایف آئی آر کو منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست کو خارج کیا جاتا ہے۔”
شوہر کی جانب سے دائر درخواست میں یہ دلیل دی گئی تھی کہ یہ جوڑا اپنے 10 سالہ بیٹے کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتا ہے، تاہم ازدواجی تنازعات کی وجہ سے بیوی اپنے بچے کے ساتھ بیڈ روم میں سوتی ہے اور شوہر دوسرے کمرے میں سوتا ہے۔