تاثیر 04 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،4 جنوری :ای ڈی نے پٹنہ میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ای او یو نے بیور جیل سپرنٹنڈنٹ ودھو کمار کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارکی ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ا?مدنی سے 146 فیصد زیادہ آثاثے بنائے ہیں۔ پورنیہ ، مدھوبنی اور کٹیہار جیلوں میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ پر رہتے ہوئے ان پر کئی سنگین الزامات لگائے گئیتھے۔
پٹنہ میں ودھو کمار کی سرکاری رہائش گاہ کے علاوہ اقتصادی جرائم یونٹ کی ٹیم نے ان کے آبائی گاو ں کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ ماری کی ہے۔ بیور جیل سپرنٹنڈنٹ بننے کے بعد اور اس سے پہلے ان کی کمائی اور تنخواہ کے ساتھ ساتھ ان ک آباو? اجداد کے ا?ثاثوں کا حساب لگایا جا رہا ہے ، کیونکہ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی آمدنی سے بہت زیادہ غیر متناسب دولت حاصل کی ہے۔ حکام نے اس کی جائیدادوں اور مالی لین دین کی بھی چھان بین کی ہے۔
بیور جیل سپرنٹنڈنٹ بننے سے پہلے ودھو کمار پورنیہ ، مدھوبنی اور کٹیہار جیل میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔ اس دوران بھی ان پر کئی سنگین الزامات لگائے گئے۔ ذرائع کے مطابق ای او یو کی ٹیم کو جیل سپرنٹنڈنٹ کی جائیدادوں سے متعلق کئی اہم دستاویزات ملی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ کروڑوں روپے کی بے نامی جائیداد کا معاملہ سامنے ا? سکتا ہے۔