تاثیر 18 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 18 جنوری 2025 کو بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت ضلع کلکٹر روہتاس مسز ادیتا سنگھ کا سنت شیوانند اکیڈمی+2 اسکول گولا بازار سہسرام روہتاس کی طالبات کے ساتھ ایک مکالمہ پروگرام کا انعقاد انکے دفتر میں کیا گیا ۔ مکالمہ پروگرام سے پہلے تمام طالبات ضلع پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس کے ذریعہ کلکٹریٹ میں واقع تمام دفاتر کا دورہ کرایا گیا ۔ ضلع کلکٹر نے تمام طالبات کو بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے مقاصد سے آگاہ کیا اور تمام طالبات کو یہ کہتے ہوئے حوصلہ دیا کہ وہ اپنی زندگی میں ہمیشہ کوشش کرتے رہیں اور بغیر کوشش کے ہار نہ مانیں، جو لوگ کوشش کرتے ہیں وہ کبھی نہیں ہارتے، جیسے “ہار قبول بھی کرو تو جیتنے کا فیصلہ کرو” ۔ اچھا راستہ تلاش کرنے سے ہی ملتا ہے، آج کے دور میں حکومت کی جانب سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بہت سی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں اور آپ سب کو ان اسکیموں سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ اخیر میں ضلع کلکٹر مسز ادیتا سنگھ نے تمام طلباء کو انکے روشن مستقبل کی خواہش کی ۔ اس موقع پر ضلع ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن آفیسر، وومن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نوڈل آفیسر روہتاس سہسرام مسز رینا شریواستو، ضلع پروجیکٹ مینیجر روی پرکاش سنگھ، ون اسٹاپ سینٹر کے پارٹ ٹائم ایڈوکیٹ بھانو پرتاپ سنگھ اور سنت شیوانند اکیڈمی کے پرنسپل اور +2 اسکول کے اساتذہ موجود تھے ۔