تسلیم الدین میموریل ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں بنگال نے زینتھ پبلک اسکول جوگبنی کو دو گول سے ہرایا

تاثیر  09  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

یکطرفہ مقابلے میں ہارنے والی ٹیم ایک گول کرنے میں کامیاب رہی۔

ارریہ:- (مشتاق احمد صدیقی) ارریہ کے نیتا جی سبھاش اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے “تسلیم الدین میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ” کے چھٹے میچ میں سیون اسٹار فٹبال کلب رائے گنج بنگال نے زینتھ پبلک اسکول جوگبنی کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دے کر شاندار جیت حاصل کی۔ زینتھ پبلک اسکول کے ڈائریکٹر خورشید خان پپو اور پروفیسر رقیب احمد کل کے میچ میں شروع سے آخر تک مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔  میچ میں ریفری کے فرائض ابھیشیک کمار، راج کمار، رمن کمار اور راہول کمار نے ادا کیا، جبکہ ماڈرن اسپورٹس کلب کے کوچ عبدالغفار بھی موجود تھے۔ کمنٹیٹر کے طور پر چاند اعظمی اور صدر عالم نے میچ پر رواں تبصرہ بیان کیا۔ کھیلے گا ارریہ، آگے بڑھے گا  ارریا اور منشیات سے پاک ہوگاار یہ پیغام دینے والا ٹورنامنٹ کافی دلچسپ ثابت ہو رہا ہے۔  قابل ذکر ہے کہ اس سیمانچل گاندھی تسلیم الدین میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں بہار، بنگال، اتر پردیش، جھارکھنڈ اور نیپال کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔  کل کے میچ میں گول کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو سابق وارڈ کونسلر اور آر جے ڈی لیڈر کمال حق کی طرف سے 500 روپے کا نقد انعام دیا گیا، کمال حق کی اس کوشش سے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔  اس موقع پر ماڈرن اسپورٹس کلب کے صدر ستین شرن، سیکرٹری اشتیاق عالم، ذکی اختر انصاری، تنزیل احمد جھنو، وقار احمد، للن سنگھ، امیت کمار، چندن کمار اور معتصم زبیری وغیرہ موجود تھے۔  کل کے میچ میں مین آف دی میچ کا خطاب رائے گنج کے کھلاڑی جان ٹو کو دیا گیا۔  آج کا ساتواں میچ ٹاؤن کلب بھاگلپور اور مالدہ بنگال کے درمیان کھیلا جائے گا۔  اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں ایم ایل اے شاہنواز عالم، کنسم گروپ، نیو فینسی جیولرز، پینوراما گروپ، اور ہوٹل ایور گرین وغیرہ کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔