تاثیر 07 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
میڈرڈ، 7 جنوری : ریال میڈرڈ نے پیر کو چوتھے درجے کی ٹیم سائیڈ ڈیپورٹیوا مینیرا کو 0-5 سے شکست دے کر کوپا ڈیل رے کے ا?خری 16 میں رسائی حاصل کی۔ ریال میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹی نے میچ کے لیے اپنی لائن اپ میں کئی تبدیلیاں کیں، لیکن ان کی ٹیم کو ایسے حریف کا سامنا کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوئی جس نے پورے کھیل میں ہدف پر صرف ایک شاٹ لگایا، جبکہ میڈرڈ نے ہدف پر 21 شاٹس لگائے۔
فیڈریکا والورڈے نے پانچویں منٹ میں اسکور کرنے کے لیے ناقص دفاعی کلیئرنس کا فائدہ اٹھایا۔ ایڈورڈو کاماونگا نے 13ویں منٹ میں برتری کو دوگنا کر دیا جب فران گارسیا نے دو ڈفینڈروں کو چکمہ دے کر ایک درست کراس دیا اور اردا گلر نے 28ویں منٹ میں تیسرا گول طویل فاصلے کی کوشش سے کیا۔