تاثیر 15 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا 15/ جنوری (تاثیر بیورو) آل انڈیا موبائل ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے سام سنگ کمپنی کے خلاف ایک سنگین قدم اٹھاتے ہوئے 15 جنوری کو تمام سام سنگ موبائل اسٹاک واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی وجہ مارکیٹ کے تاجروں سے سوتیلانہ سلوک کا الزام لگایا جارہا ہے، اور سام سنگ کمپنی کے ذمہ داران غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، جس سے مقامی تاجروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ درحقیقت سام سنگ خصوصی ماڈلز صرف آن لائن فروخت کر رہی ہے اور مقامی ریٹیلرز کو نظرانداز کر رہی ہے۔ اس روئیے کے پیش نظر 15 جنوری کو تمام سام سنگ اسٹاک تقسیم کاروں کے دفاتر میں واپس کئے گئے۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ
یہ فیصلہ ریٹیلرز کی طاقت کا مظاہرہ ہے اور امید ظاہر کی گئی کہ اس فیصلے سے سام سنگ کمپنی پر دباؤ بڑھے گا اور وہ شاید اپنا رویہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگی۔