سنبھل شاہی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

تاثیر  09  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 9 جنوری: شاہی جامع مسجد کی انتظامی کمیٹی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں واقع شاہی جامع مسجد کے داخلی دروازے کے قریب واقع سیڑھیوں اور ایک نجی کنویں کے سلسلے میں صورتحال جوں کی توں برقرار رکھنے کے حکم کی مانگ کی ہے۔ سپریم کورٹ کل یعنی 10 جنوری کو اس معاملے کی سماعت کرنے جا رہا ہے۔
عرضی میں سنبھل ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر اس سلسلے میں کوئی کارروائی یا قدم نہ اٹھایا جائے۔ اس سے قبل 29 نومبر 2024 کو سپریم کورٹ نے سنبھل کی ٹرائل کورٹ کو ہدایت دی تھی کہ جب تک الہ آباد ہائی کورٹ کوئی ہدایت نہیں دیتی جامع مسجد تنازعہ کیس پر کوئی کارروائی نہ کرے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مسلم پارٹی سروے آرڈر کے خلاف ہائی کورٹ جا سکتی ہے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کرے گی۔