تاثیر 12 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،12جنوری:پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے سے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ شاہین کو 2024 میں شروع ہونے والے پاکستان کے آخری 12 ٹیسٹ میچوں میں سے آٹھ سے یا تو باہر کر دیا گیا تھا یا مبینہ طور پر آرام دیا گیا تھا۔
اس لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے اب تک 32 ٹیسٹ میں 116 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ان کی سرزمین پر کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھی ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سلیکٹرز نے واضح کیا تھا کہ وہ انہیں 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تازہ دم چاہتے ہیں۔