قطب شاہی مسجد گڈی ملکاپور میں غیر سماجی عناصر قابض، نمازوں کی ادائیگی سے روکنے کا الزام

تاثیر  07  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 07 جنوری : حرکیاتی شہر حیدرآباد جہاں کے مسلمانوں کو ملک بھر کے مسلمانوں کا دل سمجھا جاتا ہے اور ملک میں کہیں بھی مسلمانوں کے ساتھ زیادتی پر حیدرآباد کے مسلمان تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ اسی شہر میں کئی مساجد غیر آباد ہیں۔ اگر کوئی مسجد ایسے علاقہ میں ہو جہاں مسلمانوں کی آبادی نہیں کے برابر ہو تو مسجد کے غیر آباد ہونے کو سمجھا جا سکتا ہے لیکن گڈی ملکا پور جیسا علاقہ جہاں مسلمانوں کی اچھی خاصی آبادی ہے۔ وہاں مسجد میں نماز کی ادائیگی سے روکا جانا نا قابل فہم ہے اور مسلمانوں سے مسجد میں نماز کی ادائیگی سے روکنا نا قابل برداشت ہے۔