ملک کو کسی داخلی خارجی خطرات کا سامنا نہیں ہے۔سنیل شرما

تاثیر  23  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 23 جنوری:بی جے پی کے سینئر رہنما اور ایم ایل اے پاڈر-ناگسینی، سنیل شرما نے آج نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک کو خارجی نہیں داخلی خطرات کا سامنا ہے۔سنیل شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اسے داخلی یا خارجی کسی بھی قسم کے خطرے کا سامنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ وہ کہاں کھڑا ہے اور کسی بھی اقدام کی جرات نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ داخلی طور پر ایسے افراد خطرہ ہیں جو ملک کے اتحاد کو نقصان پہنچاتے ہیں، عوام سے جھوٹ بولتے ہیں اور مختلف مواقع پر مختلف بیانات دیتے ہیں۔