میرٹھ میں پانچ لوگوں کو قتل کرنے والا 50 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش انکاؤنٹر میں مارا گیا

تاثیر  25  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

میرٹھ، 25 جنوری : اتر پردیش کے میرٹھ ضلع میں آج صبح پولیس نے 50,000 روپے کے انعامی بدمعاش نعیم کو ایک انکاؤنٹر میں مار گرایا۔ اس نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کیا تھا۔ اس کے بعد سے پولیس اس کی تلاش کر رہی تھی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپن تاڈا نے بتایا کہبدمعاش نعیم کی لوکیشن آج صبح لیساڑی گیٹ تھانہ کے سمر گارڈن علاقہ میں پائی گئی ۔ پولیس نے اسے چاروں طرف سے گھیر لیا۔ خود کو گھیرے میں پا کر اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے فائرنگ کی۔ وہ زخمی ہو گیا۔ تشویشناک حالت میں اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔