وزیر خارجہ امریکہ کے نو منتخب صدر ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کریں گے

تاثیر  12  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 جنوری : گزشتہ برس 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں حکومت ہند کی نمائندگی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ٹرمپ وانس افتتاحی کمیٹی کی دعوت پر وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہونے والے ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں حکومت ہند کی نمائندگی کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ آنے والی انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اس موقع پر امریکہ کا دورہ کرنے والے کچھ دیگر معززین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔