ٹی آر ای 2 (این آئی او ایس) کے کامیاب امیدواروں نے ماسٹر مجاہد عالم کو سنوپا میمورنڈم۔

تاثیر  12  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کشن گنج (محمد محیط حسن رضا)
بی پی ایس سی ٹی آر ای 2 (این آئی او ایس)  کامیاب امیدواروں کا ایک اہم اجلاس مارواڑی کالج کشن گنج کے گراؤنڈ میں ماسٹر سہراب عالم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر سیمانچل کے کٹیہار، کشن گنج، ارریہ، پورنیہ وغیرہ اضلاع سے ٹی آر ای 2 کے کامیاب (این آئی او ایس) امیدواروں نے حصہ لیا۔ اس اجلاس میں ماسٹر محمد اکمل محمد سرفراز، فرحہ انجم، شبانہ خاتون، دلیپ سنگھ، محمد صاحب بابو، انور راجہ وغیرہ موجود تھے۔ میٹنگ کے اختتام کے بعد تمام امیدواروں نے سابق کوچادھامن ایم ایل اے کم جے ڈی یو ضلع صدر ماسٹر مجاہد عالم سے جے ڈی یو کے ضلع دفتر کشن گنج میں ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا۔ جس پر جناب مجاہد عالم نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار، وزیر تعلیم جناب سنیل کمار اور محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ سے ملاقات کرکے مناسب پہل کی جائے گی۔