تاثیر 15 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع میں غیر قانونی لاٹری کے خلاف بڑی چھاپہ ماری جاری ہے، پٹنہ کی ایس ٹی ایف اور مقامی پولس کی مشترکہ ٹیم نے مسلسل دوسرے دن بھی چھاپہ ماری کارروائی جاری رکھی، چناری تھانہ علاقہ کے خرم آباد پنچایت کے ابراہیم پور گاؤں میں گجانند مل غیر قانونی لاٹری کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں چھاپہ ماری کاروائی ہوئی ہے ۔ منگل کو شروع ہونے والی کارروائی میں پولس نے روہتاس ضلع میں چار مختلف مقامات پر چھاپے مارے، ڈہری نگر تھانہ علاقہ میں تین مقامات پر اور چناری تھانہ علاقہ میں ایک جگہ پر چھاپے مارے گئے، ڈہری میں کی گئی کارروائی میں چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر بڑی مقدار میں لاٹری سے متعلق سامان برآمد ہو چکے ہیں ۔ ایس پی روہتاس روشن کمار نے اس ضمن میں بتایا کہ ڈہری میں کارروائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ چناری میں چھاپہ ماری کارروائی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلی معلومات شیئر کی جائینگی ۔ اس کارروائی کو پولس کی جانب سے غیر قانونی لاٹری کے خلاف ایک بڑی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے ۔