کولکاتا میں ایسٹرن انڈیا مائیکرو فنانس کا نواں اجلاس

تاثیر  10  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 09/ جنوری (محمد عمران) ایسوسی ایشن آف مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشن اور سادھن کے اشتراک سے ایسٹرن انڈیا مائیکرو فنانس سمٹ 2025 کا نواں ایڈیشن کا شاندار طور پر اہتمام کیا گیا۔ اس سال مائیکرو فنانس سمٹ خواتین کی کاروباری صلاحیت اور مالیاتی بااختیار بنانے کے ذریعے 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کی طرف گامزن ہے۔ اس تبدیلی کی محرکات کے طور پر خواتین کی کاروباری صلاحیت اور مالیاتی بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔  اس کے علاوہ شراکت داری کے لیے مشترکہ مواقع کی نشاندہی کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ 2027 تک 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کو حاصل کرنے کے لیئے تین وسیع شعبوں، خدمات، مینوفیکچرنگ اور زراعت کے تعاون پر خصوصی زور دیا ہے۔ ہدف شدہ جی ڈی پی میں، خدمات کے شعبے سے 3 ٹریلین امریکی ڈالر کا حصہ ڈالنے کی توقع ہے، جبکہ مینوفیکچرنگ اور زراعت کے شعبوں کا مجموعی طور پر 2 ٹریلین امریکی ڈالر کا حصہ ڈالنے کا تخمینہ ہے۔  مائیکرو فنانس اور دیگر ریگولیٹر مالیاتی ادارے اس مقصد کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، ان شعبوں کی فنانسنگ کی ضروریات خصوصاً مینوفیکچرنگ اور زراعت، خواتین پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔