تاثیر 08 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 8 جنوری 2025 کو ضلع بھر کے کسانوں نے ضلع روہتاس میں ہو رہی کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کو لیکر ضلع زراعت دفتر سہسرام کا گھیراؤ کیا ۔ اپنے مطالبے کو لیکر سی پی آئی (ایم ایل) کے ضلع سکریٹری کامریڈ اشوک بیٹھا کسانوں کے ساتھ عہدیداروں سے ملنے ضلع دفتر پہنچے لیکن دفتر میں کوئی عہدیدار موجود نہیں تھا، دفتر کا یہ حال ہے، انہوں نے بلیک مارکیٹنگ اور کمیشن خوری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بہار کے تمام اضلاع میں کھاد کی قیمت بڑھائی جا رہی ہے اور دلالوں کے ذریعہ بیچی جا رہی ہے ۔ کسان رہنما کامریڈ اشوک بیتھا نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت میں کھاد کی قلت کیسے ہے، اگر کھاد کی قلت ہے تو زیادہ قیمتوں پر کھاد کیسے فراہم ہو رہی ہے، تمام عہدیداروں کے نقطہ نظر سے یہ کیسے ہو رہا ہے؟ بلیک مارکیٹنگ اور کمیشن خووری کا یہ بڑا کھیل کیوں اور کیسے کیا جا رہا ہے، کیا حکام کو کسانوں کے ساتھ ہونے والی اس لوٹ مار کا علم نہیں ہے یا سب مل کر یہ لوٹ مار کر رہے ہیں، اس بلیک مارکیٹنگ اور کمیشن خوری کو فوراً بند کیا جائے، اگر یہ کھیل نہ روکا گیا تو ضلع کے کسان ان کرپٹ اہلکاروں کے خلاف احتجاج کرینگے، دفتر میں میڈیا کے کئی اہلکار بھی موجود تھے، معاملے کو اپنے علم میں لیا، موقع پر کسان رہنما اشوک بیتھا کے ساتھ سریندر پاسوان، راہل دوسادھ، دھرمیندر بیتھا، منوج رام، سنجئے رجک جان، سونو دبنگ، نسیم احمد، سدو خان، وکاس مہتو، ناگیشور بیٹھا، شری مسہر رادھیشیام چندراونشی، پردیپ کمار پاسوان، رنجن بیٹھا دھرمیندر بیٹھا، شیام سندر پال، ہریکیش کشواہا، وریندر مہتو، ہریکانت مہتو، لال بابو مہتو منا، سونو بیٹھا، مہتو سپاہی رام اور سینکڑوں کسان موجود تھے ۔