تاثیر 29 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 29 جنوری :ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے بدھ کے روز دہلی-ہریانہ سرحد پر دریائے جمنا کا پانی پیا، اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے جمنا کے پانی میں زہر آلود ہونے کے دعووں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ سے جمنا میں آنے والا پانی زہریلا نہیں ہے بلکہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے دماغ میں زہر بھرا ہوا ہے۔
اے اے پی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے ہریانہ پر جمنا میں زہریلا پانی بھیجنے کا الزام لگایا تھا۔ ایسے میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سینی نے آج دہلی-ہریانہ سرحد پر دہیسارا گاؤں کے نزدیک دریائے جمنا کے گھاٹ کا دورہ کیا۔ جمنا ندی ہریانہ کے دہیسارا گاؤں کے قریب دہلی میں داخل ہوتی ہے۔