تاثیر 03 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بارہمولہ، 3 فروری:شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے چکورا پٹن گاؤں میں دیر رات آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان، تین دکانیں اور ایک آلٹو کار جل گئی۔فائر فائٹرز، مقامی رہائشیوں اور فوج کے اہلکاروں کو اس آگ پر قابو پانے کے لیے کافی محنت کرنا پڑی جس سے لاکھوں روپیہ مالیت کا نقصان ہوا۔ ان کی مشترکہ کوششوں کے باوجود آگ پر قابو پانے سے پہلے ہی کافی نقصان ہو چکا تھا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے اور حکام نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔