دردناک سڑک حادثے میں دو بچے جاں بحق

تاثیر 08  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شہڈول، 8 فروری : ضلع میں رفتار کا قہر تھم نہیں رہا ہے۔ گاڑیوں کی بے قابو رفتاری کے باعث ا?ئے روز سڑک حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ سڑک حادثات میں لوگ غیر متوقع طور پر اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔ ہفتہ کی صبح شہڈول ضلع کے دیولوند تھانہ علاقے کے سیجھری موڑ کے قریب سڑک حادثے میں دو بچوں کی المناک موت ہو گئی اور ان کے والدین شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
معلومات کے مطابق حادثہ شہڈول ضلع کے دیولوند تھانہ علاقے کے سیجھری موڑ کے قریب پیش ا?یا۔ تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا جس میں دو بچے موقع پر ہی جاں بحق اور والدین شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ والدین کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جاں بحق بچوں اور زخمیوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو اسپتال اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔