تاثیر 28 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،28فروری:راجدھانی پٹنہ میں ایک بار پھر بدمعاشوں کا بے خوف چہرہ سامنے ا?یا ہے، جہاں پورنیہ سے رپولی کے آزاد ایم ایل اے کے گھر پر بدمعاشوں نے حملہ کیا ہے۔ ان کے گیٹ پر لگی نیم پلیٹ مکمل طور پر خراب ہو گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس ہے۔ ایم ایل اے نے سکریٹریٹ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پورنیہ کے رپولی اسمبلی حلقہ سے آزاد ایم ایل اے شنکر سنگھ کی رہائش گاہ پر جمعرات کی رات تقریباً 12 بجے نامعلوم بد معاشوں نے حملہ کیا۔ بد معاشوں نے ان کے گھر کے گیٹ پر توڑ پھوڑ کی اور ان کی رہائش گاہ پر لگی نیم پلیٹ کو بھی توڑا اور نقصان پہنچایا۔
ایم ایل اے حملے کے وقت رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔ جب ایم ایل اے اپنی رہائش گاہ پہنچے تو دیکھا کہ نیم پلیٹ پوری طرح سے خراب ہو چکی ہے۔ تاہم اس سے قبل بھی ان کے ساتھ ایسے واقعات پیش آچکے ہیں۔