تاثیر 22 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی (مظفر عالم)
شہر کے مہسول میں سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت میونسپل کارپوریشن وارڈ 28 کے رہائشی محمد خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی مہسول تھانے کے انچارج فراز حسین اپنی ٹیم کے ساتھ جائے واردات پر پہنچے، وارڈ نمبر 28 مہسول گاؤں سے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔ گھر والوں کا رو رو کر برا حال بنا ہوا ہے، متوفی کی چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ سیتامڑھی روڈ پر مہسول رحمانیہ مسجد کے قریب ٹریکٹر سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ متوفی محمد خورشید اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے۔ محمد خورشید ٹریکٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ ٹریکٹر نمبر بی آر 30 جی اے 6445 کے ڈرائیور روشن کمار ساکن امگھٹہ کو مہسول او پی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔