تاثیر 03 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 3 فرروی :مہاراشٹر کے بیڑ میں، کیج تعلقہ کے مساجوگ گاؤں کے سرپنچ کے قتل کے بعد پچھلے مہینے کے دوران 183 اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ آٹھ افراد نے اپنے لائسنس خود ہی واپس کر دیے، جبکہ پولیس نے مزید 127 لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔ اب تک بیڑ میں 1,289 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ 1990 سے پہلے جاری ہونے والے لائسنسز کا جائزہ لے رہی ہے اور 189 معاملات میں نوٹس جاری کیے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ جائزہ اور منسوخ کرنے کا عمل اگلے مہینے کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔