وزیر خزانہ نے بریکا میں اس سال تیار ہونے والے 375 ویں ریلوے انجن کو قوم کو وقف کیا

تاثیر 21  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

وارانسی، 21 فروری :مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو بنارس ریل انجن فیکٹری (بریکا) میں تیار کردہ الیکٹرک ریل انجن (ڈبلیو اے پی 7) کو قوم کے نام وقف کیا۔ موجودہ مالی سال میںبریکا میں تیار کردہ یہ375 واں ریلوے انجن ہے۔ وزیر خزانہ نے بعد میں ڈرائیور کیب میں بیٹھ کر اس کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے بریکا افسران اور ملازمین کی لگن کی بھی تعریف کی۔
سیتارامن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘‘ پہل کے تحت، رواں مالی سال میںبریکا نے اب تک 375 لوکوموٹیوز تیار کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اس کے لیے مرکزی وزیر نے افسروں اور ملازمین کی تہہ دل سے تعریف کی۔